ابنا: پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹر منصورہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد نجم سیٹھی اور سید منور حسن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی۔ سید منور حسن نے نجم سیٹھی کو منصورہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہ کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کی ذمہ داری انتہائی اہمیت کی حامل ہے، اب نجم سیٹھی اور ان کی کابینہ کا اولین فرض ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق انتخابات کے صاف شفاف انعقاد کو یقینی بنائیں، انہیں جہاں بھی ہماری ضرورت پڑے گی ہم انہیں مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ میری اولین ترجیح الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق غیر جانبدار الیکشن کروانا ہے، میری کابینہ انتہائی مختصر اور صرف پانچ چھ افراد پر مشتمل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے کل ملوں گا۔ سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا مقصد ایماندار، محنتی اور بہترین افسران کے بارے میں ان کی آراء سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔ یہ امر خوش آئند ہے کہ کسی سیاسی رہنما نے ایسے کسی افسر کا نام نہیں لیا جس کا ان سے کوئی ذاتی تعلق ہو۔ مجھے اس پر بے حد خوشی ہے اور میرا کام بھی آسان ہو گیا ہے۔
.............
/242